اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق گورننس میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کیلئے ملک میں ڈیجیٹائزیشن کیلئے کوشاں ہیں، موبائل فار آل پالیسی کی تشکیل اور تمام شہریوں کو بلاتعطل قابل بھروسہ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ٹیلی کام کے حوالے سے تاریخی دن ہے، پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، یہ پاکستان کی صلاحیت اور اس کیلئے مواقع ہیں، عوام کے پاس ان کی طاقت ڈیجیٹل ڈیوائس موجود ہے اور یہ ملک کو اس سے آگے لے کر بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 35 سال سے کم عمر نوجوانوں کی تعداد 70 فیصد ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جس کی بنیاد سب کیلئے ڈیجیٹل رسائی ہے۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ انٹرنیٹ اور کنکٹیویٹی بنیادی سہولت ہے، ہم ہر شہری کیلئے قابل اعتماد تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم نے کچھ اہداف مقرر کئے ہیں جس کی وہ باقاعدگی سے رپورٹ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موبائل براڈ بینڈ سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، اس حوالہ سے سپیکٹرم کی نیلامی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل براڈ بینڈ سبسکرائبر کی تعداد 15 کروڑ ہے جو کہ یہ خوش آئند ہے، سپیکٹرم آکشن، نیشنل فائبریشن پالیسی اور سب میرین کیبل میں اضافہ سے موبائل آپریٹر پر دبائو کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے سمارٹ فون فار آل پالیسی پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہر شہری کو اقساط پر موبائل فون، لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس فراہم کئے جائیں گے، طلباء کو ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپس مفت فراہم کئے جا رہے ہیں، اب تک اہل اور قابل طالب علموں میں میرٹ پر 12 لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیجیٹائزیشن اور آئی ٹی برآمدات کا فروغ ہماری ترجیح ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی خواتین کی موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، موبائل جینڈر گیپ 36 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آ گیا ہے، ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ان کی شمولیت سے ایکو سسٹم کو متوازن بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج کے 16 ارب روپے ڈیجیٹل طریقے سے تقسیم کئے گئے، 8 لاکھ خواتین نے ایک ماہ میں موبائل والٹ بنائے، اس سے شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملی۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں اضافہ سے لوگوں کی شمولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر شخص کی انٹرنیٹ تک رسائی بنیادی ضرورت ہے جو کہ روزگار، تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبہ کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائبر آپٹک کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک ڈیجیٹل پورٹل قائم کیا جائے گا، فائیو جی کے آکشن اور دیگر تیاریوں کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کا قومی معیشت میں پچھلے پانچ سالوں میں 1.

6 ٹریلین کا حصہ ہے، مقامی موبائل مینوفیکچرر ملک کی 94 فیصد طلب پوری کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے، مقامی برانڈ کا فروغ ملک کیلئے اچھی بات ہے، ہم عالمی مارکیٹ میں ان کی رسائی کیلئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے بھی خطاب کیا اور پی ٹی اے کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صارفین کی تعداد انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میں اضافہ شزہ فاطمہ رہے ہیں

پڑھیں:

حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو شوگر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لیے انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں، حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی، بیرسٹر سیف
  • ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں آئرلینڈ پہنچ گئی
  •  پاکستان ‘رومانیہ میں تجارتی ‘سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • خواجہ آصف سے ایرانی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی
  • حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی، احسن اقبال
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کا لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم مرکز کا دورہ، زراعت اور زمین کے نظم و نسق میں جاری ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید اقدامات کا جائزہ
  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جہاں زیب خان اور ارم فاطمہ کی ملاقات
  • چین سے لانچ کیا گیا پاکستانی سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا