وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوفی بزرگوں کی تعلیمات بھائی چارے، محبت اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، چادر چڑھائی، دعا کی اور مستحقین میں کپڑے تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزار ہر زائر کو سکون، عزت اور برکت عطا کرتا ہے۔ سندھ حکومت نے عرس میں شرکت کرنے والوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات ہماری رہنمائی کرتی ہیں، اپوزیشن تنقید کرے مگر تہذیب کا دامن نہ چھوڑے۔ ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ بھارت کی جارحیت پر کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور دشمن کو جواب مل چکا ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کا پاکستان سے متعلق نکتہ نظر تبدیل ہوا ہے، اور عوام سے اپیل کی کہ بلاول بھٹو کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔