data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن و الخدمت شعبہ مدارس کے ذمے دار مولانا عتیق الرحمن فیض کی اہلیہ کے انتقال پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15/Aمیں ان کے گھر جاکران سے اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی ، مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کہ دعا کی۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی ضلع عربی مولانا مدثر حسین انصاری، سکریٹری ضلع عبد الحنان ، عتیق الرحمن کے برادران حبیب الرحمن، لطف الرحمن، عزیزالرحمن،حفیظ الرحمن، عطاء الرحمن،سیف الرحمن اور مولانا عتیق الرحمن کی صاحبزادیاں ودیگر بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں نائب امرا جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد ،ڈاکٹر واسع شاکر ،عبد الوہاب ، راجاعارف سلطان ،مسلم پرویز ، محمد اسحاق خان ،سیف الدین ایڈوکیٹ ،سلیم اظہر،نوید علی بیگ ،سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹریز کراچی راشد قریشی ،یونس بارائی ،انجینئر عبد العزیز،عبدا لرزاق خان،عبدا لرحمن فدا،ابن الحسن ہاشمی ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد نے مرحومہ کے انتقال پر دعائے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عتیق الرحمن

پڑھیں:

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

 ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

  چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

 چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
  • گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن