وزیراعظم محمد شہبازشریف کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیزپربحری جہازلینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز کم ہونے کی وجہ سے سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دو ہفتے کے اندر اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔
وزیر اعظم کو پی این ایس سی کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارے کے پاس مختلف نوعیت کے دس بحری جہاز ہیں، جو کہ 724,643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز
پڑھیں:
شہباز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ آپ بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔