ماہرین کا چیٹ جی پی ٹی اور دیگر سے متعلق ہوشربا انکشاف!
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس سے منطقی اور معقول سوال پوچھنا دیگر اقسام کے سوالات کے مقابلے میں زیادہ کاربن اخراج کا سبب بنتا ہے۔
جرمنی کی ہوکشولا میونخ یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کے محققین نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے لارج لینگوئج ماڈل میں لکھے گئے ہر سوال کے جواب کے لیے توانائی درکار ہوتی ہے جس سے نتیجتاً کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے۔ اخراج کی مقدار چیٹ بوٹ، صارف اور مدعے پر منحصر ہوتی ہے۔
جرنل فرنٹیئر میں شائع ہونے والی تحقیق میں 14 اے آئی ماڈلز کا موازنہ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ جن سوالات کے جوابات میں پیچیدہ عقلیات کی ضرورت ہوتی ہے وہ سادہ جوابات کے مقابلے میں زیادہ کاربن اخراج کا سبب بنتے ہیں۔
وہ سوالات جس میں جدید الجبرا یا فلسفے جیسے تفصیلی جوابات پوچھے جاتے ہیں وہ سادہ عنوان کے مقابلے میں چھ گُنا زیادہ اخراج کا سبب بنتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
فیروز آباد پولیس نے ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ علی حسن کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔