ماہرین کا چیٹ جی پی ٹی اور دیگر سے متعلق ہوشربا انکشاف!
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایک نئی تحقیق کے مطابق، اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس سے اگر منطقی اور پیچیدہ سوالات پوچھے جائیں تو وہ سادہ سوالات کے مقابلے میں زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔
یہ تحقیق جرمنی کی ہوخشولے میونخ یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کے محققین نے کی ہے، جن کا کہنا ہے کہ لارج لینگوئج ماڈلز جیسے چیٹ جی پی ٹی کو ہر سوال کا جواب دینے کے لیے توانائی استعمال کرنا پڑتی ہے، جس سے ماحول میں کاربن کا اخراج ہوتا ہے۔ یہ اخراج چیٹ بوٹ، صارف اور سوال کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے۔
سائنس جریدے “فرنٹیئرز” میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 14 مختلف اے آئی ماڈلز کا موازنہ کیا گیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ ایسے سوالات جن میں گہرے فکری یا منطقی تجزیے کی ضرورت ہوتی ہے، وہ نسبتاً سادہ سوالات کی نسبت کئی گنا زیادہ کاربن خارج کرتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر سوالات جدید الجبرا یا فلسفے جیسے مضامین سے متعلق ہوں، تو ان کے جوابات کے دوران ہونے والا کاربن اخراج سادہ نوعیت کے سوالات کے مقابلے میں تقریباً چھ گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج اور بارشوں کے باعث الرٹ جاری
فائل فوٹوبھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج اور بارشوں کے سبب دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، قادر آباد بیراج پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں آئندہ 12 گھنٹوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے کمشنر گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔