کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کا الزام، نیب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ کے اعلیٰ منصب پر فائز ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن کے خلاف تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے 24 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
نیب کے حکام کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن نے مبینہ طور رشوت کے عوض کرپشن کے کیس میں گرفتار محکمۂ آبپاشی کے انجینئر عمران شیخ کو وزیرِاعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کی اجازت کے بغیر پیرول پر رہا کیا تھا۔
نیب کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار انجینئر عمران شیخ انڈر ٹرائل قیدی تھا تاہم اس معاملے پر ڈی جی نیب نے انکوائری کمیٹی بنائی ہے جو ایک ماہ کے اندر معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ مرتب کرے گی۔
نیب حکام کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن کو نیب نے ریکارڈ سمیت کراچی دفتر میں تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
لاہور:مصری شاہ پولیس نے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گھر سے پارک سیر کے لیے جانے والے لڑکے کو زبردستی گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔