WE News:
2025-09-21@18:38:37 GMT

شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی کی عدالت لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔

یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا، جنہوں نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کیا گیا تھا، جس میں شاہ محمود قریشی پر جلاؤ گھیراؤ، پرتشدد مظاہروں اور امن عامہ میں خلل ڈالنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ادھر اسلام آباد سے بھی پی ٹی آئی قیادت کے لیے قانونی ریلیف کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج اسی نوعیت کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں جن میں بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین شامل ہیں کو بری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کے پُرتشدد مظاہرے جن میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا کے بعد پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف متعدد مقدمات قائم کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں پارٹی چیئرمین سے لے کر دیگر مرکزی رہنماؤں تک کو نامزد کیا گیا تھا، جن کی گرفتاریوں اور عدالتی کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی مقدمہ wenews انسداد دہشتگردی عدالت شاہ محمود قریشی ضمانت منظور لاہور وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت شاہ محمود قریشی لاہور وی نیوز شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 14 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

اے این ایف کی جانب سے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد  کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا اور 14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 400 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جب کہ گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں

ریلوے روڑ پشاور کے قریب2 موٹر سائیکل سوارں کے قبضے سے 8 کلو آئس برآمد  کرکے ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اُدھر حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب مسافر کے قبضے سے 4.8 کلو گرام چرس برآمد  کرکے ملزم  کو حراست میں لیا گیا جب کہ راوی ٹول پلازہ کے قریب مسافر کے قبضے سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد  کرکے ملزم  کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ قصور میں بارڈر ایریا کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.352 کلوگرام ہیروئن اور 6 ڑرون بیٹریاں برآمد  کرلی گئیں۔ ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 97 کلوگرام ہیروئن برآمد   کی گئی۔ اس کے علاوہ زیرو پوائنٹ کراچی کے قریب  14.400 کلوگرام چرس برآمد  کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اترپردیش میں تین مسلم نوجوانوں کو فلسطینیوں کیلئے رقم بھیجنے پر گرفتار کیا گیا
  • کرغزستان میں انتہا پسندی کے انسداد کے لیے پہلی سرکاری اسلامی اکیڈمی
  • گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والوں کی شامت آگئی، عدالت کا بڑا حکم
  • خدیجہ شاہ نے 9 مئی مقدمے میں سزا کو چیلنج کردیا
  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں 14 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • خدیجہ شاہ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 5 سال قید کی سزا کو چیلنج کردیا
  • ۔9 مئی،علیمہ ،عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
  • ایمان مزاری، نعیم پنجوتھ سمیت دو سو وکلیوں پر دہشتگردی کا مقدمہ
  • 9 مئی مقدمات، علیمہ، عظمی خان، اعظم سواتی ،اسد عمر کی ضمانتوں میں توسیع
  • شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا دلائل کے لیے طلب