بانی کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
بانی کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی یاس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پارٹی کے بانی عمران خان کی مشاورت کے بغیر منظور نہیں ہو گا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے اس لیے بجٹ بھی انہی کی مشاورت سے منظور کیا جائے گا، اگر کسی قسم کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ جعلی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلی کے پاس ہے اور وہ جب چاہیں ایسا اقدام اٹھا سکتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے دعوی کیا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں فارم 45کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ کے مطابق حکومت قائم ہے جبکہ وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتیں فارم 47 کے جعلی مینار پر لڑکھڑاتی ہوئی کھڑی ہیں، ایسی جعلی حکومتوں کو گرانے کے لیے صرف ایک دھکا کافی ہے، ہم اپنے عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی وزیر داخلہ کا پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے انکار بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے انکار سینیٹ نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی بجٹ سفارشات کثرت رائے سے منظور کرلیں مودی سرکار کی ایک اور ناکامی، خودساختہ جنگی کارنامے عالمی سطح پر مسترد اسرائیل کے پاس ایران کی جوہری طاقت مٹانے کی صلاحیت نہیں،ٹرمپ کا انکشاف مسلم ممالک اسرائیل پر موثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان جلاو گھیراو کیس، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین بریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کی مشاورت
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔