ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانسیسی وزیر اعظم فرنسوا بایرو رافیل طیارے میں پھنس گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ دنوں فرانسیسی وزیر اعظم نے پیرس ائیر شو کا دورہ کیا جہاں وہ مختلف کمپنیوں کے اسٹالز پر گئے اور مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو دیکھا۔
تاہم دورے کے دوران فرانسیسی وزیر اعظم کے ساتھ کچھ ایسا معاملہ پیش آیا جس کے بعد رافیل طیارہ دوبارہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا۔
اپنے دورے کے دوران فرانسیسی وزیر اعظم فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی داسو ایوی ایشن کے اسٹال پر بھی گئے جہاں کمپنی کا تیار کردہ رافیل طیارہ بھی موجود تھا۔
View this post on InstagramA post shared by العربية Al Arabiya (@alarabiya)
رپورٹ کے مطابق فرنسوا بایرو طیارے کے کاک پٹ میں بیٹھے جہاں انہیں طیارے کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
لیکن بعد ازاں جب ان کے طیارے سے نکلنے کا وقت آیا تو فرانسیسی وزیر اعظم طیارے کے کاک پٹ میں ہی پھنس گئے جس کے بعد انہیں کافی جدو جہد کے بعد رافیل سے باہر نکالا گیا۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل کے تازہ حملے، ایران کے حساس مقامات اور کمانڈرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، کئی شہادتیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم کی لاہور والی رہائش گاہ پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد طارق حسن اور سیکرٹری سہیل انور نے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پہلی بار پانچ گولڈ میڈل لانے پر طارق حسن اور سہیل انور کو مبارکباد دی۔
طارق حسن نے کہا کہ ملک اور قوم کے لئے چوہدری شجاعت حسین کی خدمات لازوال ہیں جو فیڈریشن اور پاکستان کے باڈی بلڈرز کے لئے سود مند ثابت ہوسکتی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایکس پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے ایتھلیٹ مزید میڈل لائیں اور ان کے مالی معاملات بھی بہتر ہو سکیں جس پر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑی قومی ہیروز ہوتے ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سہیل انور کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے چیئرمین بننے سے ملک میں باڈی بلڈنگ کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
مزید :