ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم  دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک جب کہ 2 مزید دہشتگرد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کے حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے جب کہ  پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم  دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک جب کہ 2 مزید دہشتگرد زخمی ہوئے۔ واضح رہے پولیس نفری ٹکواڑہ کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت میں ایس پی صدر اور ڈیرہ پولیس کی نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جوابی کارروائی میں پولیس کی

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 20 ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج جن میں تین افغان نژاد خوارج اور دو خودکش بمبار شامل تھے وہ ہلاک ہوگئے۔

فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی، علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ختم کیا جا سکے کیوں کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان ، سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج واصل جہنم
  • کندھ کوٹ؛ کچےمیں پولیس کا آپریشن جاری، 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • کندھ کوٹ؛کچےمیں پولیس کا ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری،2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی
  • فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک
  • خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک
  • سی ٹی ڈی نے کالعدم سندھودیش لبریشن آرمی کے دہشتگرد کو دھرلیا
  • امریکا: پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک‘حملہ آور بھی مارا گیا