بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے بم پھینکا جو تھانے کی چھت پر گرا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھت پر نصب سولر پلیٹس تباہ ہو گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں استعمال ہونے والے کواڈ کاپٹر اور اس کی نوعیت سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ: اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارتوں پر بمباری، 31 فلسطینی شہید غزہ: اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارتوں پر بمباری، 31 فلسطینی شہید غاصب صہیونیوں کی حمایت پر تاریخ ڈونلڈ ٹرمپ کو چنگیز خان اور ہٹلر کےساتھ کھڑا کرے گی، سعد رفیق بھارت سے جنگ بندی: پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش این ڈی ایم اے کی آج سے23جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری چیئرمین واپڈا جنرل (ر)سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دینگے، بلاول بھٹو، سفارتی مشن مکمل کر کے وطن...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کواڈ کاپٹر
پڑھیں:
پشاور: چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
—سوشل میڈیا ویڈیو گریبخیبر کے علاقے لالہ چینہ کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی ہے جس میں پشاور کے علاقے چمکنی میں خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نعیم، کریم اور نور نبی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشت گرد نور نبی افغانستان کے علاقے ننگر ہار کا رہائشی تھا۔
پشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نعیم اور کریم چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین اور 135 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کا کمانڈر فضل نور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔