جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 جون تک ملتوی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج کی رخصت کے باعث ملتوی کی گئی جو اس وقت چھٹی پر ہیں۔ مقررہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہونا تھی تاہم جج کی غیر موجودگی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔
(جاری ہے)
ادھر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق 11 مقدمات میں ملزمان کی حاضری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقدمات کی نقول کی تقسیم کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں اب تک 31 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ کیس میں 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شبلی فراز، شیخ رشید احمد اور دیگر شامل ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خودکش دھماکے کے خلاف 3 روزہ ہڑتال ختم، کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
وکلاء کیجانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔
اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔
3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے وکیل زبیر اسلم گھمن ودیگر کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی، جنرل باڈی اجلاس میں وکلاء کیجانب سے سیکورٹی صورتحال ودیگر امور پر بحث کی جائے گی۔