ڈی آئی خان؛ فتنۃ الخوارج کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
فتنۃ الخوارج کے حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس پارٹی محفوظ رہی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنۃ الخوارج کا پیچھا کر کے ٹھکانے لگانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔
ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک جب کہ 2 مزید دہشتگرد زخمی ہوئے۔
واضح رہے پولیس نفری ٹکواڑہ کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت میں ایس پی صدر اور ڈیرہ پولیس کی نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان جوابی کارروائی فتنۃ الخوارج پولیس کی
پڑھیں:
اسرائیل کیخلاف ایران کی جوابی کارروائی قابل تحسین، ضیاءالدین انصاری
وفد نے ایران پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جماعت اسلامی کی قیادت نے اسرائیل خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے بھرپور جوابی حملے پر تحسین کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قائم مقام قونصلیٹ محمد حسین حسینی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات کی۔ وفد نے ایران پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جماعت اسلامی کی قیادت نے اسرائیل خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے بھرپور جوابی حملے پر تحسین کی۔
وفد کی اسرائیل کے دہشتگرد حملے میں فوجی افسروں، جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی۔ جماعت اسلامی کے وفد میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، نائب امراء لاہور انجینئر اخلاق احمد، خالد احمد بٹ، چودھری محمد شوکت، صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ اور ڈپٹی سیکرٹری قیصر شریف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری نے کہا کہ اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف پورا پاکستان ایران کیساتھ کھڑا ہے۔