اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز اور یومِ عاشور کس دن ہو گا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ماہرینِ فلکیات کی جانب سے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز اور یومِ عاشور کے حوالے سے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز 27 جون سے ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ملک میں 26 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ’’مُحرم الحرام‘‘ تقویمِ اسلامی کا پہلا مہینہ سنِ ہجری کا نقطہ آغازماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک میں محرم الحرام 1447 ہجری کا آغاز جمعہ 27 جون سے ہونے کا امکان ہے۔
ماہرینِ کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 25 جون کو دن 3 بج کر 31 منٹ پر ہو گی۔
27 جون کو یکم محرم الحرام ہونے کی صورت میں ملک بھر میں یومِ عاشور اتوار 6 جولائی کو ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محرم الحرام ہجری کا
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔