مسجد الحرام کے بیرونی صحن میں انڈونیشی خاتون کے ہاں ولادت
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے بیرونی صحن میں انڈونیشی خاتون کے ہاں ولادت ہوئی ہے، ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق مسجد الحرام میں موجود ہلال الاحمر کے ہنگامی یونٹ کو اطلاع ملی کہ ایک انڈونیشی حجن کو شدید تکلیف میں ہیں جنہیں پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے طبی یونٹ نے اسی مقام پر ولادت کے انتظامات مکمل کیے۔اسی دوران لیڈی ڈاکٹر بھی وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے بچے کی ولادت میں مدد کی۔ولادت کے بعد ہلال الاحمر کی ایمبولینس کے ذریعے ماں اور بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا تاکہ تفصیلی طبی معائنہ مکمل کیا جاسکے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
حافظ آباد: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
حافظ آباد میں سی سی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سی سی ڈی پولیس کے مطابق ملزم موٹرسائیکل پر فرار کی کوشش میں گر پڑا جس کی وجہ سے اس کی انگلی ٹوٹ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سی سی ڈی حافظ آباد میں مقدمہ درج ہے۔