پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس دوران حساس مقامات پر سیکیورٹی بڑھا دی جائے گی اور کئی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد رہیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق یکم سے 10 محرم تک نئے جلوسوں یا مجالس کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی، صرف انہی جلوسوں اور اجتماعات کی اجازت دی جائے گی جنہیں پہلے سے منظوری حاصل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اسلحے، آتش گیر مواد، اور کسی بھی قسم کے ہتھیار کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے بیانات، تقاریر، سوشل میڈیا پوسٹس اور کسی بھی ذریعے سے اشتعال انگیزی کی کوشش کو قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ جلوس کے روایتی راستوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر مورچے قائم کرنا، یا وہاں اینٹیں، پتھر، بوتلیں یا کسی بھی قسم کا سامان ذخیرہ کرنا ممنوع ہوگا۔ یہ اقدام ممکنہ بدامنی یا ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔
ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق صرف 9 اور 10 محرم کو ہوگا، جبکہ دیگر تمام ہدایات یکم محرم سے 10 محرم تک لاگو رہیں گی۔
حکومتی ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام میں ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ مقدس ایام پر امن طریقے سے گزر سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کسی بھی
پڑھیں:
پنجاب: دفعہ 144 میں توسیع، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-26
لاہور( نمائندہ جسارت) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی، ہفتہ 8 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زاید افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عاید ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی، البتہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی مکمل پابندی عاید کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، جبکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران و اہلکار اور عدالتیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔