ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح کشیدگی 8ویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان میزائلوں کا تبادلہ ہورہا ہے، ایک طرف اسرائیل ایران پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف ایران ’آپریشن ٹرو پرومس 3‘ کے تحت جوابی کارروائی میں اسرائیل کے اندر اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ایران اسرائیل جنگ میں امریکا ایران مخالف بیان دے چکا ہے جبکہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرچکا ہے، چین بھی ایران کے ساتھ ہے، دوسری جانب گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
وی نیوز نے تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟
سینیئر تجزیہ کار ابصار عالم نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ میں پاکستان کا کردار غیر جانبدار ہونا چاہیے لیکن پاکستان کو ایران کی سیاسی اور سفارتی سطح پر سپورٹ کرنی چاہیے، پاکستان کو عسکری طور پر نہ تو ایران کا ساتھ دینا چاہیے نہ اسرائیل کا، پاکستان کو اپنے مفاد کے لیے نیوٹرل رہنا چاہیے، پاکستان اس وقت بھی ایران کی سفارتی سطح پر اس حد تک مدد کر رہا ہے کہ شاید چند ہی ممالک نے اس طرح کی مدد کی ہو۔
مزید پڑھیں: ایران کو امریکی مہلت کے بعد تیل کی عالمی منڈی بے یقینی کا شکار
ابصار عالم نے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ اس چیز کو یاد رکھے کہ مشکل وقت میں پاکستان اس کے کام آیا ہے جبکہ، ایران کو بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال بھی کرتا رہا ہے اور پاک بھارت جنگ کے دوسرے ہی روز ایران نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے بھی کیے ہیں اور چاہ بہار پورٹ کا کنٹرول بھی بھارت کے حوالے کر دیا ہے، ایران کو یاد رکھنا چاہیے پاکستان نے کبھی اس کی پیٹھ پر چھرا نہیں گھونپا، ایران کو بھی چاہیے تو وہ پاکستان کے ساتھ صاف اور شفاف تعلقات رکھے۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار احمد ولید نے کہا کہ پاکستان دوسرے اسلامی ممالک کی طرح صرف اخلاقی طور پر ہی ایران کی حمایت کرسکتا ہے اور اسرائیل پر دباؤ ڈال سکتا ہے کہ وہ جنگ بندی کرے تاکہ مزید جانی نقصان نہ ہو، پاکستان اس طرح کردار ادا کرسکتا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ گفتگو میں اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے کا کہے، پاکستان عملی طور پر کوئی ایسا قدم نہیں اٹھا سکتا کہ وہ جنگ میں شامل ہو سکے، اگر اس طرح جنگ شروع ہوگی تو وہ بہت سے ممالک میں پھیل جائے گی۔
احمد ولید نے کہا کہ اس وقت ایران کو امریکا کو منانا پڑے گا، اسرائیل نے جو حملے کیے ہیں وہ امریکا کی اجازت سے ہی کیے ہیں، اسرائیل نے اپنے حملے میں ایران کی مقبول شخصیت کو نشانہ بنایا ہے، پاکستان کو اس وقت غیر جانبدار رہنا چاہیے، اگر کوئی بھی ملک اس جنگ میں کودے گا تو اس کا نقصان پورے خطے کو ہوگا۔
سینیئر تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ میں اس وقت تک تو پاکستان نے مثالی کردار ادا کیا ہے، اب کسی ملک کی جنگ میں کوئی دوست ملک اپنی فوج نہیں بھجوا سکتا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ دوسرے ہفتے میں داخل، یورپی ممالک اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے جاری
انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سفارتی سطح پر جس طرح کی سپورٹ کرنی چاہیے تھی وہ پاکستان نے کی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی اسمبلی میں پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگے، کسی بھی جنگ کی بہت سی حساس معلومات ہوتی ہیں جسے خفیہ رکھا جاتا، لوگ اس جنگ میں بھی باتیں کر رہے ہیں لیکن میری اطلاعات ہیں کہ ایسا کچھ نہیں۔
انصار عباسی نے کہا کہ جب کسی اسلامی ملک پر کوئی غیر اسلامی ملک حملہ کرتا ہے تو دوسرے اسلامی ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ملک کا ساتھ دیں جس پر حملہ ہوا ہو۔ پاکستان کو شیعہ سنی سے ہٹ کر ایران کا بطور ایک اسلامی ملک ساتھ دینا چاہیے، جیسے پاکستان اور بھارت کی جنگ اسلام اور کفر کی جنگ ہے اسی طرح ایران اور اسرائیل جنگ بھی اسلام اور کفر کی جنگ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل امریکا ایران پاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا ایران پاکستان اسرائیل جنگ میں اور اسرائیل میں پاکستان پاکستان اس پاکستان کو نے کہا کہ ایران کی کہ ایران ایران کو کے ساتھ کے لیے کی جنگ
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer