نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے اور عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں۔

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا اہم ضرورت ہے، پرامید ہیں اس سے متعلق او آئی سی بھرپور کردار ادا کرے گی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل میں ہزاروں بچوں اور خواتین کو شہید کرچکا ہے، غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، یہ اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، یہ جارحیت عالمی امن کےلیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بلاجواز جارحیت کی اور شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا حق استعمال کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام اقدامات کررہا ہے، بھارت کا پاکستان کے حصہ کا پانی روکنا کسی صورت قبول نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں، خطے کے پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت اسحاق ڈار نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندرا دویدی نے جدید دور کے سیکیورٹی خطرات کی غیر یقینی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی پر حملے کی جعلی خبروں کا ذکر کیا جو بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پھیلائی گئی تھیں۔

بھارتی فوجی سربراہ نے مئی میں ہونے والے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران جعلی خبروں کی بھرمار تھی۔
انہوں نے اعتراف کہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ کراچی پر حملہ ہوا ہے۔ اتنی زیادہ جعلی خبریں تھیں کہ وہ ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں۔

یہ بھی پڑھیے: پہلگام جیسے حملوں کا امکان ہے، آپریشن سندور کا دوسرا مرحلہ ہلاکت خیز ہوگا، بھارتی فوج کی بھڑکیں

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جھوٹ اور سوشل میڈیا کی افواہیں اتنی تیزی سے پھیلتی ہیں کہ اصل اور فرضی خبروں میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سیکیورٹی کے چیلنجز تیزی سے بدل رہے ہیں، جن میں سائبر حملوں سے لے کر خلا میں ہونے والی جنگوں تک کے خطرات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کے آپریشن سندور میں شہید بے گناہ پاکستانیوں کے لواحقین عالمی برادری سے انصاف کے منتظر

جنرل دویدی نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کی خصوصیات غیر استحکام، غیر یقینی، پیچیدگی اور ابہام ہوں گی۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ یہاں تک کہ ٹرمپ کو بھی نہیں معلوم وہ کل کیا کریں گے۔ آج وہ کیا کر رہے ہیں؟ شاید انہیں خود بھی نہیں پتا۔

جنرل دویدی کے مطابق بھارتی فوج کو اس وقت سرحدی تنازعات، دہشت گردی، قدرتی آفات اور سائبر خطرات کے ساتھ ساتھ خلائی جنگ، سیٹلائٹ حملوں اور کیمیائی، حیاتیاتی، شعاعی اور معلوماتی جنگ جیسے نئے خطرات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن سندور بھارتی آرمی چیف کراچی

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ غزہ میں عالمی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے، امریکا
  • افغان وزیر خارجہ کی متعدد کالز آئیں، انہیں بتا یا کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، اسحاق ڈار
  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی چلتن گھی مل کیخلاف اقدامات کی ہدایات
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • ہیوی ٹریفک اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین