نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے مستعفی چیئرمین واپڈا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان نوید اصغر چوہدری چیئرمین واپڈا
پڑھیں:
دبئی: پاکستان ٹیم کے منیجر کی زخمی سری لنکن امپائر کی اسپتال میں عیادت
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوئے میچ میں بال لگنے سے زخمی ہونے والے سری لنکن امپائر روچیرا پلیاگُروگے کی اسپتال میں عیادت کی۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ نے چیئر مین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے سری لنکن امپائر کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ٹیم منیجر نے سری لنکن آفیشل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔
اس موقع پر امپائر روچیرا پلیاگُروگے کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اور عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔