data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250622-08-9
اسلام آباد (آن لائن )اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام ،رواں مالی سال 2024.25 ء میں قومی خزانے کو 3 ارب روپے واپس کردئیے۔ذرائع اسمبلی قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا رواں مالی سال کا بجٹ 12.

7 ارب روپے تھا،یہ رقم قومی اسمبلی کیلئے مختص بجٹ سے بچائی گئی،رواں سال مجموعی اخراجات 9.7 ارب روپے کے قریب رہے،تین ارب روپے اسپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری مہم کے تحت بچائے گئے ،تمام غیر ضروری اخراجات ختم نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی رہی،قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے مطالبے کے باوجود ان کے لیے نئی گاڑیاں نہیں خریدی گئی۔،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کوئی نئی بھرتیاں نہیں کی گئی ،غیر ضروری پوسٹس کا خاتمہ کرکے بھی بجٹ بچایا گیا ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دورے بھی کم کیے،خود بھی صرف وہ دورے کیے جہاں اخراجات میزبان ممالک یا اداروں نے برداشت کیے ،بیرون ملک جانے والے وفود کے اراکین کی تعداد بھی انتہائی کم رکھی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بچ جانے والی رقم 15 مئی سے قبل قومی خزانے میں جمع کروائی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ارب روپے

پڑھیں:

حکومت کو آئی پی پیز معاہد وں کی منسوخی ، نظرثانی سے 3600ارب روپے کی بچت 

لاہور (کامرس  رپورٹر) ذرائع وزارت توانائی کا بتانا ہے کہ دباؤ کے باوجود متعدد آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کیے گئے اور ان معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے 3600 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ یہ بھی ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 20 سال قبل 40 آئی پی پیز سے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے کے باوجود کپیسٹی چارجزکی مد میں اربوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔ آئی پی پیزکے مہنگے معاہدوں سے عوام کی جیبوں سے 3.6 ٹریلین روپے سالانہ نکلوائے جانے تھے۔ صنعتکار برادری کا کہنا ہے کہ 40 خاندانوں نے آئی پی پیز معاہدے کر کے ملک کو یرغمال بنائے رکھا ہے، بند پاور پلانٹس کے باوجود اربوں روپے وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا گیا
  • حکومت کو آئی پی پیز معاہد وں کی منسوخی ، نظرثانی سے 3600ارب روپے کی بچت 
  • آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے کتنے ارب روپے کی بچت ہوئی؟
  • گورنر کی اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا
  • خیبرپختونخوا کے حکومتی اراکین کا امن و امان کیلیے تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کافیصلہ
  • اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات
  • لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
  • مقامی حکومتوں کے لیے آئین میں تیسرا باب شامل کیا جائے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • خان گڑھ: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ،رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں