data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع خدری ممند خیل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان زمین تنازع پر فائرنگ ہوئی تھی، ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین پر تنازع تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اندر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا

کراچی:

شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف تھانے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد ایک شخص کو پکڑ کر تھانے لائے جسے مبینہ ڈاکو قرار دیا گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق تھانے کے اندر تینوں افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد تینوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔۔

اس جھگڑے کے دوران چلنے والی گولی مبینہ ڈاکو کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔

جبکہ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر تفیتش شروع کر دی ہے ۔

جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اندر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد پولیس افسران تھانے پہنچ گئے اور واقعے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 17 ہزار زمینداروں کے پاس 100 ایکڑ سے زیادہ زمین، مویشیوں کی تعداد 25 کروڑ سے متجاوز، زراعت شماری کے نتائج
  • کراچی، نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی
  • کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • اتراکھنڈ کلاؤڈ برسٹ:ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، بھارتی فوجیوں سمیت 100 لاپتہ
  • کراچی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • پشاور، کار پر فائرنگ سے پولیس چوکی انچارج سمیت 3 افراد جاں بحق
  • صوابی میں فٹبال میچ کے دوران خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے بچے سمیت 2 جاں بحق
  • کراچی: بیٹے کی فائرنگ سے باپ سمیت 2 افراد جاں بحق
  • شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اندر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا
  • بنوں جیل کے قیدی نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا