پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ترکیہ کے دارالحکومت استبنول میں او آئی سی میں مقبوضہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، کشمیری کئی دہائیوں سے ان مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔ ترکیہ کے دارالحکومت استبنول میں او آئی سی میں مقبوضہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، کشمیری کئی دہائیوں سے ان مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشیر اور فلسطین کے عوام اپنے حقوق کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان نے ہمیشہ کشمریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہل گام واقعہ پر تحقیقات کے بجائے جارحیت کا راستہ اپنایا اور پاکستان پر بے بنیاد الزام لگا دیا، پاکستان بھارت کے خلاف جارحیت کا دفاع کررہا ہے، پاکستان نے بھارت پر حملے کے دوران صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے حملوں کے دوران پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جبکہ بھارت کے حملے سے شہری علاقوں میں مرد و خواتین اور بچے شہید ہوئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ پاکستان نے اسحاق ڈار
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ کسی قسم کے باہمی تعلقات یا بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا۔
لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک-بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی فتح نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ اُنہوں نے برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی معیشت میں شاندار معاونت ناقابلِ فراموش ہے ،انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو سونے اور جواہرات میں بھی تولا جائے تو کم ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس برس اوورسیز پاکستانیوں نے ساڑھے اڑتیس ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کی ترقی اور استحکام میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت اُن کے حقوق اور تحفظ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عالمی فورمز پر پاکستان اپنے موقف کو مضبوطی سے پیش کرتا رہے گا۔
وزیراعظم آج لندن سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور چند اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ بطور وزیراعظم یہ ان کا جنرل اسمبلی سے تیسرا خطاب ہو گا۔