کھیل ختم نہیں ہوا، افزودہ مواد باقی ہے، مشیر آیت اللہ خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
TEHRAN:
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات تباہ ہونے کے باوجود کھیل ختم نہیں ہوا اور افزودہ مواد باقی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا کہ اگر جوہری تنصیبات تباہ کردی جائیں تو پھر بھی کھیل ختم نہیں ہوا، افزودہ مواد، مقامی علم اور سیاسی عزم بدستور موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جائز دفاع، سیاسی اور آپریشنل اقدامات کے حق کے ساتھ جو فریق سمجھ داری سے کھیلے اورتباہ کن حملوں سے بچے۔
علی شمخانی نے کہا کہ سرپرائزز جاری رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
نان نفقہ کو لیکر حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں. چیف جسٹس
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہاہے کہ نان نفقہ کو لیکر حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی سربراہی میں قائم بینچ نے نان نفقہ کی ادائیگی سے متعلق شہریوں کی مختلف اپیلوں پر سماعت کی. دوران سماعت وکیل نے کہا کہ درخواست گزار علیحدگی کے بعد سے نان نفقہ دینے کو تیار ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے 2022 سے نان نفقہ ادا نہیں کیا، 3 برسوں سے آپ نے اپنے بچوں کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا.(جاری ہے)
جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ آپ جو بات کررہے ہیں اس کے لیے ریکارڈ کا جائزہ لینا پڑے گا، حقائق کی جانچ کا فورم ماتحت عدالت ہے جسٹس یحیی آفریدی نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ اس مرحلے پر مداخلت نہیں کرے گی، سپریم کورٹ میں حقائق کی جانچ سے متعلق معاملات نہیں آنے چاہئیں، حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں، ہم یہاں صرف قانون کی خلاف ورزی کو دیکھیں گے.
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نان نفقہ سے متعلق حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں، سپریم کورٹ حقائق کی جانچ سے متعلق مداخلت نہیں کرے گی، ہم سمجھتے ہیں ہائیکورٹ کو بھی حقائق کی جانچ میں نہیں جانا چاہیے بعد ازاں عدالت نے نان نفقہ کی ادائیگی کے خلاف مختلف درخواستیں مسترد کردیں.