امریکی حملے کے بعد جوہری تنصیبات سے تابکاری کا خطرہ نہیں ہے، ایرانی وزارت صحت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
TEHRAN:
ایران کی وزارت صحت نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ایسی کسی تابکاری مواد کے اخراج کے امکان کو مسترد کردیا ہے، جو عوامی صحت کے لیے خطرناک ہو۔
ایران کی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرصحت علی رضا رئیسی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسا کوئی مواد خارج نہیں ہوگا جس سے عوامی صحت کو خطر ہو کیونکہ جوہری تنصیبات پر ایسا کوئی مواد نہیں تھا کہ یورینیم افزودگی کے لیے استعمال کی جا رہی ہو۔
علی رضا رئیسی نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر کسی قسم کے نقصان کی صورت میں وہاں موجود عملے کو خطرات پیش آسکتی ہیں اور خطرناک صورت پر مذکورہ علاقے کے اطراف 500 سے ایک ہزار میٹر تک اثرات ہوسکتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات آبادی سے کم از کم 30 کلومیٹر دور واقع ہیں، اس لیے عوامی صحت پر کسی قسم کے خطرات کا اندیشہ نہیں ہے۔
نائب وزیر صحت نے بتایا کہ نطنز اور فردو جوہری تنصیبات کے علاقے میں شہریوں کو تابکاری سے بچنے کے لیے ادویات (کے ایل ٹیبلٹس) لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
پوٹاشیم لوڈیڈ (کے ایل) انسانی جسم کے تھائیرائیڈ گلینڈ کو ریڈیو ایکٹیو آئیوڈین سے محفوظ رکھتا ہے، جو تابکاری کے نتیجے میں ہوا میں شامل ہوسکتے ہیں۔
ایرانی نائب وزیرصحت نے کہا کہ جوہری مواد نطنز سے منتقل کردیا گیا تھا اور مانیٹرنگ سسٹم نے واضح کیا کہ شہریوں کو تابکاری مواد کے اخراج سے نقصان کا کوئی خدشہ نہیں ہے اور امکان نظر نہیں آرہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جوہری تنصیبات نہیں ہے
پڑھیں:
حد سے بڑھے مطالبات کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر کا دو ٹوک اعلان
تہران: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سخت ردعمل دیا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران ایک بار پھر پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پابندیوں سے راستے روکے جا سکتے ہیں لیکن خیالات اور عزم نئے راستے بناتے ہیں۔"
مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کے حوالے سے واضح کیا کہ نطنز اور فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، مگر دشمن یہ نہیں سمجھتے کہ ان تنصیبات کو بنانے والے انسان ہیں اور وہی دوبارہ انہیں تعمیر کر سکتے ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا کیونکہ ایران کے پاس حالات بدلنے اور نئی راہیں نکالنے کی طاقت موجود ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی، جس کے بعد ایران پر جوہری اور اقتصادی پابندیاں برقرار رہیں گی۔ اس ووٹنگ میں پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے ایران کے حق میں ووٹ دیا۔