لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطا ب کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔
ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ اور عبدالرحمٰن کورائی بھی شامل تھے۔ ملاقات میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری سہیل مشوری بھی موجود تھے۔