انگلینڈ(نیوز ڈیسک)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل ہوگئے۔

پاکستانی پیسر محمد عباس اور بھارت کے ایشان کشان کو ناٹنگھم شائر الیون میں جگہ مل گئی، ماضی قریب میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارتی بیٹر چتیشور پجارا سسیکس میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔

ایشان کشان کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کررہے ہیں، ان کا ناٹنگھم شائر سے معاہدہ 2 میچز کے لیے طے ہوا ہے، سیزن کے اختتامی مرحلے میں مزید پاکستانی اور بھارتی پلیئرز یکجا ہوسکتے ہیں۔

رتراج گائیکواڈ نے جولائی میں یارکشائر کو جوائن کرنا ہے جبکہ عبداللہ شفیق ویزا مسائل کے سبب تاخیر سے پہنچیں گے۔

ناٹنگھم الیون میں کپتان حسیب حمید کے ساتھ بین سیلٹر، فریڈی میک کین، جو کلارک، جیک ہائنز، ایشان کشن، لینڈون جیمز، لیام پیٹرسن وائٹ، فرحان احمد، ڈیلون پیننگٹون اور محمد عباس شامل ہیں۔

اداکارہ اُشنا شاہ کا بولڈ انداز، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

فلسطینیوں پر مظالم میں امریکا اور بھارت بھی شامل ہیں، پرکاش راج

بالی وڈ کے مشہور اداکار کا غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار پرکاش راج غزہ میں مظالم پر بھارتی اور اسرائیلی حکومت پر برس پڑے۔ پرکاش راج  نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ غزہ میں ظلم کرنے والوں میں اسرائیل اکیلا نہیں، ان مظالم میں امریکا بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے معاملے پر ان کے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی بھی ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ اس ظلم پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے آئندہ حملہ کیا تو سعودی عرب ہمارے ساتھ ہو گا، خواجہ آصف   
  • فلسطینیوں پر مظالم میں امریکا اور بھارت بھی شامل ہیں، پرکاش راج
  • اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا اگلا صدر کون ؟ نام سامنے آگیا
  • پاکستانی بولرز کے ہاتھوں دھلائی، جسے بھارتی کبھی بھول نہیں پائیں گے
  • ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
  • پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
  • ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت کا آج ایک اور بڑا مقابلہ
  • کرکٹ سیاست کی زد میں
  • ایشیاکپ:بھارت سے میچ سے قبل پاکستان کا بڑا مطالبہ