وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے پاکستان میں متعین سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خطے میں امن و استحکام اور جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ابراہیم ذولفقاری نے امریکا کو سخت نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد اب ایران کے لیے جائز اہداف کی فہرست وسیع ہو چکی ہے
ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے ایران اسرائیل امریکا تنازع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے امن و استحکام اور سفارتی حل کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔
ایرانی سفیر نے یو این میں ایران کی حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیز سے خطاب، آج دوپہر کو نشر ہوگا
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا خطاب آج دوپہر کو نشر کیا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پرجوش تقریر کی، لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص، معیشت اور سفارتی تعلقات پر بات کی۔
دوسری جانب وزیر مملکت عون چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو جو فتح ملی اس سے دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی۔