محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواؤں میں شدت آنے کا امکان ہے، 25 جون سے یکم جولائی تک مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، مری، گلیات راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ منڈی بہاء الدین، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ سمیت وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، بنوں، ڈیرہ آئی خان، مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 26 سے 28 جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال میں بارش ہوگی جبکہ مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 25 جون سے 28 جون کے دوران شیرانی، موسٰی خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، قلات، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ اور خضدار میں مون سون بارشیں متوقع ہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، بدین سمیت سندھ مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابقتیز بارشوں سے بالائی علاقوں کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں طغیانی اور مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
بارشوں سے حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علاقے بھی زیرآب آنے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، کسانوں اور سیاحوں کو موسم دیکھ کر منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا گیا  ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران درخت، سولر پینل، کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی، جس کے بعد پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کو کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے کا امکان ہے میں بھی

پڑھیں:

کوٹری: محکمہ ایکسائز کی کارروائی کے دوران چرس سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ،ملزم گرفتار کرلیاگیا

کوٹری: محکمہ ایکسائز کی کارروائی کے دوران چرس سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ،ملزم گرفتار کرلیاگیا

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی
  • تباہ کن سیلاب، معاشی ترقی کی شرح میں نمایاں کمی کی پیشگوئی
  • امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے میڈیا پرنئی پابندیاں عائد کردیں
  • محکمہ جنگلی حیات کے پی نے آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی
  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان
  • 2025 کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟
  • کوٹری: محکمہ ایکسائز کی کارروائی کے دوران چرس سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ،ملزم گرفتار کرلیاگیا
  • مون سون ملک کے زیادہ تر حصوں سے جا چکا
  • نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی
  •   مون سون کا زور ٹوٹ گیا: محکمہ موسمیات