محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گرمی کے ستائے اہل شہر قائد کیلیے محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان رکھتا ہے، جو 26 جون سے جنوبی علاقوں بالخصوص سندھ میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا آغاز جمعے سے ہونے کا امکان ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بارش کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق پیشگی انتظامات کریں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن کے دوران اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے متعلق بھی خبردار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔