محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ کہا کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواں میں شدت آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواں میں شدت آنے کا امکان ہے، 25 جون سے یکم جولائی تک مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس کے مطاق 25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، مری، گلیات راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ منڈی بہا الدین، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ سمیت وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، بنوں، ڈیرہ آئی خان، مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 26 سے 28 جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال میں بارش ہوگی جبکہ مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 25 جون سے 28 جون کے دوران شیرانی، موسی خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، قلات، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ اور خضدار میں مون سون بارشیں متوقع ہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، بدین سمیت سندھ مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے بالائی علاقوں کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں طغیانی اور مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں سے حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علاقے بھی زیرآب آنے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، کسانوں اور سیاحوں کو موسم دیکھ کر منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران درخت، سولر پینل، کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی تہران پر جارحیت بے بنیاد، روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے، صدر پیوٹن قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، ایران اسرائیل تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غور چین، بنگلہ دیش، پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں، چینی وزارت خارجہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 8 وزارتوں میں کٹوتی پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کا امکان ہے میں بھی
پڑھیں:
محکمہ جنگلی حیات کے پی نے آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیامحکمہ جنگلی حیات خیبر پختون خوا نے بطخوں اور دیگر آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے 26-2025ء واٹر فاول ہنٹنگ سیزن کےلیے57 مقامات پر پرندوں کے شکار پر پابندی لگا دی ہے۔
آبی پرندوں کےشکار پر پابندی کا اطلاق 31 دسمبر 2025ء تک ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ پرندے معصوم ہیں اور سیلاب میں کافی مر گئے ہیں۔
بشقر جھیل، دریائےسوات اور دیگر مقامات پر پرندوں کا شکار نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی محکمے کی جانب سے بتایا گیا کہ آبی پرندوں کے شکار پر پابندی کا مقصد حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ہے۔
غیرقانونی طور پرآبی پرندوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
لائسنس کے حامل افراد کو آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہوگی۔
لائسنس رکھنے والوں کو روز 5 بطخوں اور آبی پرندوں سے زیادہ کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی۔
پرندوں کی آبادی کی نگرانی محکمہ جنگلی حیات کا اسٹاف کرے گا۔