data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مظاہرے کیے گئے جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے فلسطین، ایران اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے عالمی استعماری قوتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

کراچی میں ہونے والے مرکزی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی یونس بارائی نے امریکا کو “عالمی دہشت گرد” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ٹرمپ کے آنے پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ دنیا میں امن قائم ہوگا، مگر آج بدامنی کی اصل وجہ امریکا ہے۔

انہوں نے حافظ نعیم الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے، ایران کی پشت پر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل اور امریکا کے بڑھتے ہوئے مظالم کو روکا جا سکے۔

یونس بارائی نے مزید کہا کہ  اسرائیل اور امریکا کی سرپرستی میں پورے خطے میں دندناتا پھر رہا ہے مگر یاد رکھیں ظالموں کے دن گنے جا چکے ہیں، امت مسلمہ کو چین، روس اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر ایران کا ساتھ دینا ہو گا۔

جماعت اسلامی کے رہنما ابن الحسن ہاشمی نے کہاکہ امریکا کو صرف وہی لوگ پسند ہیں جو ‘انجمن غلامانِ امریکا کے ممبر ہوں، حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کارروائی نے اس کے ناقابلِ شکست ہونے کے تاثر کو مٹی میں ملا دیا، اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کا چیپٹر بند ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایران کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے اور مطالبہ کیا کہ حکومت واضح طور پر اعلان کرے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

ابن الحسن ہاشمی نے کہا کہ  نوبل انعام جیسے ایجنڈے پر شرم آنی چاہیے جب امریکہ کی بمباری سے کے پی کے میں 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، انہوں نے اسرائیل، بھارت اور امریکا کی مثلث کو مسلمانوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل کامیاب ہوا تو تفتان بارڈر، ایران کا نہیں بلکہ اسرائیل کا بارڈر کہلائے گا۔

مظاہرین کےشرکا نے فلسطین، غزہ اور حماس کی حمایت میں نعرے بازی کی،ایران کے ساتھ یکجہتی اور اس کی مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، جس میں  حکومتِ پاکستان سے ایران کی کھل کر حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے  کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور 1967 کی پوزیشن پر اسرائیل کو واپس لانے کا تقاضا بھی کیا۔

ملک بھر میں جماعت اسلامی کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام خطے میں امریکی و اسرائیلی مداخلت کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور ہر محاذ پر مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کرتے ہوئے انہوں نے کے خلاف کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

حافظ نعیم الرحمن ‘سراج الحق و دیگر کا ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر اظہار افسوس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن،سابق امیر سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے سابق و فاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر وقار مسعود ملک کی نیک نام شخصیت تھے اور انھوں نے ساری زندگی پاکستان کی خدمت کی۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین کے حق میں عالمی مظاہرے، ایتھنز میں اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
  • پوپ کی جانب سے غزہ کے ساتھ کیتھولک چرچ کی یکجہتی کا اعلان
  • حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں اور نظام میں بہتری لائیں، حافظ نعیم
  • صرف اسرائیل نہیں فلسطین پر ہونے والے مظالم میں امریکا اور مودی بھی قصوروارہیں، بھارتی اداکار بھی بول اٹھے
  • حافظ نعیم الرحمن ‘سراج الحق و دیگر کا ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر اظہار افسوس
  • سندھ اور بلوچستان میں کرپشن کا سخت مقابلہ جاری ہے، حافظ نعیم الرحمن
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی، عزیز ناصر زادہ
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی،
  • صرف ریاست کی رٹ قائم کرنا نہیں بلکہ عوامی حقوق کا تحفظ بھی حکومتوں کی ذمہ داری ہے
  • اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے،حافظ نعیم الرحمان