بجٹ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں مراد علی شاہ نے عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ بھی اس جنگ میں کود پڑا ہے حالانکہ وہ غیر جانبداری کا دعوی کرتا ہے، پاکستان نے بروقت اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی امریکی اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر سنگین ظلم اور ایران پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، عالمی طاقتوں کا دوہرا معیار ہے، امریکہ بھی اس جنگ میں کود پڑا ہے حالانکہ وہ غیر جانبداری کا دعوی کرتا ہے، بھارت یا تو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرو یا جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ، آئین اپوزیشن کو بجٹ پر احتجاج کا حق دیتا ہے، احتجاج کی واضح حدیں طے کی گئی ہیں، ایوان کا ماحول خراب نہیں ہونا چاہیئے، اگرچہ پیپلز پارٹی کو بجٹ منظور کرانے کے لیے مکمل اکثریت حاصل ہے، ہم چاہتے تو تمام قواعد کو روند سکتے تھے لیکن ہمارا طریقہ یہ نہیں، ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت نے کراچی میں گرین لائن منصوبے کے لیے ایک وفاقی ادارہ قائم کیا تھا اس انتظام پر تشویش ہے، بھارت یہ تاثر دے رہا ہے کہ پاکستان تباہ حال ہے، ارکان اسمبلی دشمن کے بیانیے کو آگے نہ بڑھائیں، ہم سب کو بیرونی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری ایک سچا قومی رہنما ہیں، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں بجٹ 26-2025ء پر بحث سمیٹتے ہوئے ایک جامع خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نامی دہشت گرد ریاست نے فلسطینیوں پر سنگین ظلم کیا ہے، حال ہی میں اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے، میں اس کی پوری اسمبلی کی جانب سے مذمت کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ بھی اس جنگ میں کود پڑا ہے حالانکہ وہ غیر جانبداری کا دعوی کرتا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے بروقت اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی امریکی اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیر اعلی نے بھارت کی آبی جارحیت پر بلاول کے دوٹوک مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کو واضح طور پر کہا ہے کہ یا تو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرو یا جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ۔ وزیر اعلی سندھ نے شہید بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قوم کا دفاع کرنا جانتی تھیں، وہ اتنی بہادر وزیر اعظم تھیں کہ چند ہی مہینوں میں ان کی حکومت ختم کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حملے کی مذمت کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، امداد کے منتظر 36 افراد سمیت مزید 74 فلسطینی شہید

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)اسرائیل کی غزہ میں امداد لینے آئے کمزور و بے بس فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری سے مزید 74 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد کیلئے کھڑے بے بس فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ پناہ گزین کیمپوں پر بمباری بھی ہوئی۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں پیر کی صبح سے اب تک 74 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 36 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور امداد کی کمی کے باعث روزانہ 28 بچے جان سے جارہے ہیں۔ادھر حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ کے تمام شہریوں تک امداد پہنچانے کے لیے انسانی راہداریوں کو کھول دے تو وہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (ICRC) کو غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں اب تک 60 ہزار 839 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 49 ہزار 588 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق غزہ میں ہر گزرتا لمحہ ایک اور فلسطینی بچے کی جان لے رہا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے نتیجے میں اب تک 18 ہزار 592 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں جو گزشتہ 22 ماہ کے دوران غزہ میں ہونے والی کل ہلاکتوں کا 31 فیصد ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، فٹبالر سمیت مزید 150 فلسطینی شہید
  • صدرِمملکت کی مستونگ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
  • صدرِ مملکت کی مستونگ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
  • وزیراعظم کی مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار
  • ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیوکلئیر سائنسدان سمیت دو افراد کو پھانسی دے دی
  • سلامتی کونسل فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے.پاکستان کا مطالبہ
  • قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، امداد کے منتظر 36 افراد سمیت مزید 74 فلسطینی شہید