گلگت بلتستان کا 150 ارب روپے کا بجٹ پیش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
گلگت بلتستان کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیر کو پیش کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 150 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔اجلاس سپیکر اسمبلی نذیر احمد کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے بجٹ پیش کیا۔وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 22 ارب روپے اور غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 80 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی بھی تجویز ہے۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جعلی شناخت استعمال کرنے والا شخص گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس کراچی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر بغیر ٹکٹ موجود شہری کو گرفتار کرلیا، جو جعلی طور پر خود کو پاکستان اٹامک انرجی کا انجینئر ظاہر کر رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 115/2025 تھانہ ریلوے پولیس کراچی کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل نادر اعظم کے مطابق وہ اپنے ساتھی اہلکاروں اور ٹکٹ چیکر کے ہمراہ پلیٹ فارم نمبر 01 نزد سیکنڈ ہال کراچی کینٹ اسٹیشن پر موجود تھے، جہاں ملزم عامر وسیم ولد ریاض حسین بغیر ٹکٹ پایا گیا۔اہلکاروں نے ضابطے کے تحت کارروائی کی تو ملزم نے شور شرابہ کیا اور مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دیں۔ اس دوران اس نے خود کو پاکستان اٹامک انرجی کا پروسس انجینئر ظاہر کیا اور محکمہ کا ایک رنگین کارڈ پیش کیا۔ تاہم تصدیق پر یہ کارڈ جعلی ثابت ہوا اور ملزم اپنی شناخت برقرار نہ رکھ سکا۔