ایران نے قطر اور عراق میں آپریشن کو بشارت الفتح کا نام دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایران نے عراق اور قطر میں امریکی ایئربیسز پر حملوں کو بشارت الفتح کا نام دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغے اور اس آپریشن کو ایک خاص نام دیا ہے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق حکومت نے اس آپریشن کو بشارت الفتح کا نام دیا ہے۔ جس کا مطلب پہلے سے فتح ملنے کا پیغام ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں نے عراق اور قطر میں کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ میزائلوں حملوں کے وقت دفاعی سسٹم متحرک تھا۔ اس سے قبل ایران نے امریکا کو جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد بھرپور جواب دینے کا عندیہ دیا تھا۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم امریکی ایئربیس العدید کو نشانہ بنایا۔
ایران کی سپریم کونسل نے واضح کیا ہے کہ قطر ہمارا بھائی ہے اور یہ حملہ اُس پر نہیں بلکہ امریکی افواج کو نشانہ بنانے کیلیے العدیہ اڈے پر کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں قطر نے ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیں ایران کو بھرپور جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جاپان: جنگلی ریچھوں کے حملے کے بڑھتے واقعات، درجنوں افراد کی موت کے بعد فوج طلب
جاپان میں بھورےجنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے تدارک کے لیے متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی جاپان میں بھورے جنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، رواں سال اپریل کے مہینے سے اب تک ریچھ کے 100 سے زائد حملوں کے واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
جاپانی حکام کے مطابق زیادہ تر حملے اسکولوں، ریلوے اسٹیشنز اور راشن کی دکانوں کے ارد گرد دیکھنے میں آئے ہیں۔
جاپانی حکومت نے ریچھ کی آبادی کو قابو پانے کی کوششوں میں تیزی لانے کے لیے مقامی افسران کو ریچھ کے شکار کے لیے تربیت دی جائے گی۔
دوسری جانب شمالی جاپان کے اکیتا ریجن کے گورنر نے کہا ہے کہ علاقائی قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے مایوسی کا شکار ہیں کہ جنگلی ریچھوں کے تدارک کے لیے ان کے پاس بہتر وسائل موجود نہیں ہیں۔
ریچھ کے حملوں سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں فوج کو ریچھوں کو قابو کرنے لیے جال پھیکنے والی بندوقوں اور مخصوص اسپرے کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔