data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کے ہمراہ ٹی ایم سی گلبرگ کے تحت حسین آبادیوسی 7، فیڈرل بی ایریا بلاک 3 میں’’ خاتون ِ جنت پارک‘‘ کا افتتاح کردیا، پارک کے افتتاح پر علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں کو سراہا اور اظہار تشکر کیا ، خاتون جنت پارک میں گھاس، پودے اور اس کی دیواریں ازسر نو بنائی گئیں ہیں ۔ اس موقع پر خاتون جنت پارک کی جماعت اسلامی کی کوششوں سے تعمیر ِ نو سے قبل اسکرین پر دکھایا گیا جبکہ اب پارک منفرد منظر پیش کررہا ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ یہ پارک بھی عوام کے لیے جماعت اسلامی کا تحفہ ہے ، قابض
میئر اور17 سال سے صوبے پر براجماں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو کراچی کے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ اگر پیپلزپارٹی کو مسائل کے حل سے دلچسپی ہوتی تو کراچی کے ساڑھے3 کروڑ عوام کو بجلی ،پانی،صحت ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات اور ضروریات میسر ہوتیں۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے سارے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا ہواہے اور سوائے پیسہ بنانے کے کوئی کام نہیں ہورہا۔ امسال کراچی کے عوام نے 3 ہزار ارب روپے ٹیکس ادا کیا لیکن آدھا کراچی پانی سے محروم ہے ، کے فور منصوبے کو 40 ارب روپے کی ضرورت تھی لیکن وفاقی بجٹ میں صرف 3.

2ارب روپے رکھے گئے، 2026 میں مکمل ہونے والا یہ پروجیکٹ اب مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ اسلام آباد میں انڈر پاس 20 دن میں بن جاتا ہے لیکن کراچی میں کوئی بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوتا،جماعت اسلامی ٹاؤنز و یوسیز میں محدود اختیارات اور وسائل کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔گزشتہ 2 سال میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں 150 سے زاید پارکس بحال کیے ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن میں مختصر عرصے میں کھیلوں کے میدان، پارکوں،گلیوں اور چوراہوں کو روشن کیا ہے۔ شہر میں ماحولیاتی مسائل ، پانی کو محفوظ کرنے اور اربن فاریسٹ کے لیے بھی گلبرگ ٹاؤن نے اپنا مثالی کردار ادا کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں گلبرگ ٹاؤن منفرد ٹائون نظر آئے گا۔ جماعت اسلامی کل بھی عوام کے ساتھ تھی اور آج بھی عوام کے ساتھ ہے۔ عوام کی ضرورت بجلی ،پانی، صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ ہے، عوامی جدو جہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کر کے ہی حقوق حاصل کیے جا سکتے ہیں ، جماعت اسلامی نے کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور ہم آئندہ بھی عوام کے ساتھ رہیں گے۔ضرورت پڑی تو احتجاج بھی کریں گے اور دھرنے بھی دیں گے۔حسین آباد میں بسنے والے وہ لوگ ہیں جو ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔ میمن برادری کاروبار کر کے ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرتی ہے ، حسین آباد کے عوام اور جماعت اسلامی کا تعلق چولی دامن کا تعلق ہے۔اس موقع پر یوسی 7کریم آباد کے چیئر مین زبیر ولی مرکٹیا ، وائس چیئر مین محمد الیاس میمن نے بھی خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے ۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بھی عوام کے کراچی کے

پڑھیں:

کراچی: جماعت اسلامی کا یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کی جدوجہد کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان

کراچی:

جماعت اسلامی نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کی جدوجہد کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

ایکشن کمیٹی کا یونیورسٹی روڈ پر کیمپس آفس اور ادارہ نور حق میں دفتر قائم کیا جائے گا جس کے ذریعہ سندھ حکومت پر منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے دباؤ ڈالا جائے گا۔ 

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن دی جائے، ہنگامی بنیادوں پر یونیورسٹی روڈ منصوبہ تعمیر کیا جائے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ کاروباری طبقے کا جو اس تاخیر سے نقصان ہوا اس کا بھی تخمینہ لگائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ کے بنیادی ڈھانچے کو فوری تعمیر کیا جائے، روڈ کارپٹ، متبادل راستوں کی تعمیر سگنل لگانا حکومت کا کام ہے۔

منعم ظفر خان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ بجلی نہ پانی اور نہ انفراسٹرکچر دیتے ہیں، ماس ٹرانزٹ کے نام پر بجٹ خرچ کرتے ہیں اسے بھی پورا نہیں کرتے۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی بلدیاتی الیکشن: عوام 24 ستمبر کو “ترازو” پر مہر لگائیں، منعم ظفر خان
  • ضمنی بلدیاتی الیکشن: عوام 24 ستمبر کو “ترازو” پر مہر لگائیں، منعم ظفر خان
  • جماعتِ اسلامی نے ہمیشہ الزام تراشی کی سیاست کی: ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ بلوچ
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دینے کا مطالبہ
  • کراچی: یونیورسٹی روڈ کی بدترین زبوں حالی پر جماعت اسلامی اور سندھ حکومت آمنے سامنے
  • کراچی: جماعت اسلامی کا یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کی جدوجہد کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان
  •  بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے عوام کے مسائل بڑھ گئے : لیاقت بلوچ 
  • حکومت مافیاز کی سرپرست بن گئی ہے: لیاقت بلوچ
  • بلدیہ ٹاؤن کھنڈر بن چکا‘ پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف کرپشن ہے ‘منعم ظفر خان
  • اورنگی کے مسائل کے اصل ذمے دار پی پی کے قابض میئرو ٹاؤن چیئرمین ہیں ٗ منعم ظفر