پشاور، جماعت اسلامی کا ایران کے حق میں احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ، ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی نائب صدر علامہ عابد حسین شاکری اور سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم نے اگر امریکی جارحیت کو نہ روکا تو اس تباہ کن جنگ کے اثرات سے دیگر ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پشاور، جماعت اسلامی کا امریکی بمباری کیخلاف اور ایران کے حق میں احتجاج

اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بھی جماعت اسلامی پشاور کے تحت ایران پر امریکی حملوں کے خلاف شدید گرمی کے باوجود احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ، ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی نائب صدر علامہ عابد حسین شاکری اور سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم نے اگر امریکی جارحیت کو نہ روکا تو اس تباہ کن جنگ کے اثرات سے دیگر ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ انسانیت کے دہرے معیار پر کاربند ہے غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کو اسرائیل بے دردی کے ساتھ نشانہ بنارہا ہے اور اب ایران میں وحشیانہ بمباری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت کررہا ہے اب جب ایران نے اپنے دفاع میں اسرائیل پر جوابی حملے کئے تو امریکہ اور اسرائیل کو انسانیت یاد آگئی اور ہسپتالوں کے متاثر ہونے کا واویلا کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو سال سے اسرائیل نے غزہ میں کوئی ہسپتال، سکول، حتیٰ کہ ٹینٹ سکول اور راشن تقسیم کرنے کے مراکز کو بھی نہیں چھوڑا۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کے جارحانہ عزائم کو نہ روکا گیا تو اس سے پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آئے گا۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کی تلقین کی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم ہدف یہی ہے کہ تمام عرب اور خلیجی ممالک اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا حصہ بنیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری طاقت کو "مکمل طور پر تباہ" کر دیا گیا ہے تاہم امریکی صدر اس حوالے شواہد پیش نہیں کیے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب اگر مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہو جائیں تو خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔
یاد رہے کہ معاہدات ابراہیمی کا آغاز 2020 میں ٹرمپ کے پہلے دور میں ہوا تھا جب متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے تھے۔ بعد ازاں مراکش اور سوڈان نے بھی ایسا کیا تھا۔