ایران کا اسرائیل پر پھر تباہ کن حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایران نے آج علی الصبح جنوبی اسرائیل کے علاقے بیئر شیبہ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم اسرائیلی حکام اب تک 3 ہلاکتوں کی تصدیق کر رہے ہیں۔
اسرائیلی اخبار ’دی یروشلم پوسٹ‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب ایک ایرانی میزائل نے جنوبی اسرائیل کو نشانہ بنایا۔
Footage circulating on social media shows the moment an Iranian ballistic missile impacted in southern Israel, causing the deaths of three and wounding at least eight more.
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) June 24, 2025
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بیئرشیبہ میں ہونے والے تازہ ترین حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ حملہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی سے چند گھنٹے قبل ہوا۔
تاحال اسرائیلی حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم صورتحال کشیدہ ہے اور خطے میں مزید تناؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ایران جنگذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران جنگ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت میں شدت
ذرائع کے مطابق ضلع اودھمپور میں بھارتی فوج اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھمپور میں بھارتی فوج اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا اہلکار لانس حوالدار بلدیو چاند تھا۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں مزاحمت میں تیزی آئی ہے۔ اگست میں کلگام کے علاقے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران بھی تین بھارتی فوجی مارے گئے اور 14 شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل پونچھ، بانڈی پورہ، کپواڑہ، اڑی اور کشتواڑ میں بھی ایسے ہی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صرف پہلگام واقعے کے بعد سرکاری اعداد و شمار میں اب تک کم از کم 11 بھارتی فوجی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف قابض افواج کی کارروائیوں میں درجنوں کشمیری شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، بھارتی فوج نے وادی بھر میں سرچ آپریشن اور کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے، جس کے دوران 3190 کشمیریوں کو گرفتار، 81 گھروں کو مسمار اور 44 نوجوانوں کو مبینہ جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج اور مسلح مزاحمت اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت لاکھوں فوجی تعینات کرنے کے باوجود کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہے۔