قطر پر ایرانی میزائل حملوں پر یو این چیف کو تشویش
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جون 2025ء) ایران کی طرف سے قطر پر میزائل داغنے پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام فریقین کی مذمت کی ہے جو عسکری کارروائیوں سے مشرق وسطیٰ کے تنازعہ کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایران نے سوموار کو قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں 10,000 کے قریب اہلکار تعینات ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ ایران کی طرف سے 7 میزائل داغے گئے جن میں سے چھ کو فضاء میں ہی مار گرایا گیا۔(جاری ہے)
قطر پر ایرانی میزائل حملوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
اپنے ترجمان کے ذریعے جاری کیے گئے بیان میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے مزید بڑھنے سے سخت پریشان ہیں۔
سکریٹری جنرل نے بارہا اس تنازعہ میں کسی طرح کی بھی شدت لانے والی کارروائیوں کی مذمت کی ہے، جس میں قطر پر ایران کا حملہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے تمام فریقین سے فوری طور پر لڑائی بند کرنے کا کہا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے تمام رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے دیگر قواعد کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ملک کا مالیاتی خسارہ تشویش ناک 7 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) ملک کا مالیاتی خسارہ تشویش ناک 7 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، گزشتہ مالی سال کے دوران آمدن 10 ہزار ارب روپے کے قریب رہی، اخراجات 17 ہزار ارب سے زائد رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کی خالص آمدن 9 ہزار 946 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ حکومتی اخراجات 17 ہزار 36 ارب روپے تک پہنچ گئے، اس عرصے کے دوران مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 5.4 فیصد تک محدود رہا، مالی خسارے کا حجم 7 ہزار 90 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال 2024ء تا 2025ء کے دوران وفاقی حکومت کے آمدن و اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو 6 ہزار 854 ارب روپے منتقل کئے، قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 8 ہزار 847 ارب روہے خرچ ہوئے، حکومت آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر 12970 روپے کا اصل سالانہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوا، گزشتہ مالی سال 11 ہزار 744 ارب ٹیکس جمع، ہدف سے 1226 ارب کم رہا، تاجر دوست اسکیم سے بھی 50 ارب روپے وصولی کا ہدف پورا نہ ہوسکا۔
وزارت خزانہ کے مطابق دفاع پر 2193 ارب، وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 1049 ارب خرچ ہوئے، ترقیاتی منصوبوں پر گزشتہ سال سے 43 فیصد زیادہ فنڈز خرچ کئے گئے، سبسڈیز کی ادائیگی پر 1297 ارب روپے خرچ کئے گئے پنشن بل 910 ارب، سول امور چلانے پر 891 ارب روپے کے اخراجات آئے۔