امریکی اڈے پر میزائل حملوں سے برادر ملک قطر اور شہریوں کو ئی خطرہ نہیں:ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے قطر میں ائیربیس پر میزائل حملوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے اس اقدام سے ہمارے دوست اور برادر ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو تم پر حملہ کرے اس پر اسی طرح حملہ کرو جس طرح اس نے کیا، ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف امریکا کے حملے کے جواب میں ایران کی مسلح افواج نے قطر کے شہر دوحا کے العدید اڈے کو تباہ کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس کامیاب آپریشن میں استعمال ہونے والے میزائلوں کی تعداد ان بموں کے برابر تھی جو امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے میں استعمال کیے تھے۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج کے حملے میں جس بیس کو نشانہ بنایا گیا وہ قطر میں شہری سہولیات اور رہائشی علاقوں سے بہت دور تھا۔
کونسل نے کہا کہ اس اقدام سے ہمارے دوست اور برادر ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں اور ایران قطر کے ساتھ گرمجوشی اور تاریخی تعلقات کو برقرار رکھنے اور جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے قطر میں العدید ائیر بیس پر بیلسٹک میزائل فائر کیےگئے، امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔
قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سکیورٹی کونسل کی جانب سے ایران کی
پڑھیں:
ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی
ایک نجی ٹی وی چیبنل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو صرف فلسطینیوں کے تحفظ اور مدد کیلئے اپنی فوج غزہ بھیجنی چاہیئے، کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیئے، جس سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک نجی ٹی وی چیبنل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ او آئی سی کو نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیئے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو صرف فلسطینیوں کے تحفظ اور مدد کے لیے اپنی فوج غزہ بھیجنی چاہیئے، کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیئے، جس سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔
اس سے قبل صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا، کوئی ایرانی اسے بھلا نہیں سکتا۔ ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان امت مسلمہ کے لیے ایک بہترین اثاثے کی مانند ہے، پاکستان اور ایران مشترکہ چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل، توانائی اور بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں۔