پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، وفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجۃ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے،پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔
منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے فائنلز میں شرکت سے قبل گو جیمہ ٹیم نے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے منیلا روانگی سے قبل ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے،ہماری نوجوان نسل دنیا کے سامنے پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا چہرہ بن رہی ہے۔(جاری ہے)
شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی قوم کا سرمایہ ہے، وزارت آئی ٹی ان کے ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑی ہے، سرکاری و نجی شعبوں کو پاکستان کی ٹیکنالوجی انیشی ایٹوز میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوگل ڈیولپر گروپس اور گوگل مصنوعی ذہانت ریسرچ پروگرامز نوجوانوں کو عالمی سطح کی مہارتیں دے رہے ہیں، پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔واضح رہے کہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی گو جیمہ ٹیم ایشیا کی ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مصنوعی ذہانت وفاقی وزیر عالمی سطح نے کہا
پڑھیں:
حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پرعزم ہے، شزا فاطمہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نےکہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اسپیکٹرم سے متعلق چیلنجز اور مواقع میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وفاقی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے عالمی ادارہ جی ایس ایم اے کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جولیان گورمن، ہیڈ آف پبلک پالیسی ایشیا پیسیفک جینیٹ وائٹ اور کنٹری لیڈ پاکستان سائرہ فیصل شامل تھیں۔
ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جی ایس ایم اے جولیئن گورمن نے کہا کہ آج ہماری ایک مفید ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کلیدی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے ڈیجیٹل اصلاحات، خصوصاً اسپیکٹرم پالیسی کے حوالے سے مستقبل پر مبنی تفصیلی گفتگو کی۔
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان اسپیکٹرم سے متعلق چیلنجز اور مواقع میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
جی ایس ایم اےکے وفد نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور پالیسی سازی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ طویل المدتی شراکت داری کے ذریعے، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل شعبے میں شمولیتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔