data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ )پی ٹی سی ایل(، ٹیلکو انٹیگریٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ ،اور کاسیفک براڈبینڈ سیٹلائٹس گروپ (Kacific) نے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد پاکستان بھر میں ہائی اسپیڈ سیٹلائٹ انٹرنیٹ، براڈبینڈ، اور وائس سروسز کی توسیع کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانا ہے۔یہ شراکت داری پاکستان کی متنوع جغرافیائی اور انفراسٹرکچرل ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مربوط کنیکٹیویٹی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے قائم کی گئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے مضبوط ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک، ٹیلکو انٹیگریٹرز کی تکنیکی مہارت، اور کاسیفک کی جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسی قابلِ بھروسہ، کم قیمت اور قابلِ توسیع براڈبینڈ سہولیات فراہم کی جائیں گی جو پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل اپنا بنیادی ٹیلی کمیونی کیشن انفراسٹرکچر فراہم کرے گا، جس میں خیبر سے کراچی تک پھیلے ہوئے سب سے بڑے فائبر کیبل نیٹ ورک کے علاوہ ، سمندری کیبلز شامل ہیں جو پاکستان کو دنیا سے جوڑتی ہیں۔ ٹیلکو انٹیگریٹرز، کاسیفک کے مقامی سروس فراہم کنندہ کے طور پر خدمات انجام دے گا، اور پاکستان بھر میں سیٹلائٹ سے چلنے والے انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور نیٹ ورک سروسز کی تنصیب اور آپریشن میں معاونت فراہم کرے گا۔ شراکت دار مشترکہ طور پر کاسیفک کی براڈبینڈ سروسز کو ٹیلی کام آپریٹرز، کاروباری اداروں، اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) تک پہنچائیں گے، جس سے ملک بھر میں قابلِ بھروسہ کنیکٹیویٹی تک رسائی میں اضافہ ہو گا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے گروپ نائب صدر، کیریئر سلوشنز بزنس، عامر اعجاز نے کہا، یہ شراکت داری پاکستان بھر میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔پی ٹی سی ایل ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سہولیات سے محروم علاقوں میں موثر سروسز فراہم کرے گا ،

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل

پڑھیں:

ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کو تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے پہلے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک، سری لنکا، ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور استنبول میں شروع
  • ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا
  • ٹی ٹی پی معاملے پر افغان طالبان 3 دھڑوں میں تقسیم
  • دہشتگردی کا خاتمہ: پاکستان اور افغان طالبان میں مذاکرات کل استنبول میں ہوں گے
  • ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • پاکستان میں ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • لاہور میں جدید ڈوکنگ ڈرونز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع