آپریشن بنیان مرصوص ایک تاریخی فتح سے ہمکنار ہوا، کور کمانڈر لاہور
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لیفٹینٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے یو ایم ٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ہنر سے آراستہ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں، جنہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے زور دیا کہ ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلباء کیساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں جنرل فیاض حسین شاہ نے معرکۂ حق کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عالمی و علاقائی تناظر میں حالیہ پاک، بھارت جنگ کے اثرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کو پوری قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے ایک تاریخی فتح کا نام دیا۔
کورکمانڈر نے حاضرین کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیئے اور نوجوانوں کے کردار کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کلیدی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ہنر سے آراستہ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں، جنہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے زور دیا کہ ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی طاقت کو نمایاں کر دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنرل فیاض حسین شاہ نے
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے سربراہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے منگل کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون اور مشترکہ ٹریننگ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں گہرے اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کو پاک فضائیہ میں جدتوں سے متعلق آگاہ کیا اور انفرااسٹرکچر کے ذریعے فضائیہ کو جدید بنانے کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔
ایئر چیف نے کہا کہ اسٹریٹیجک اقدامات فضائیہ کی تیاری اور کثیرالجہتی جنگ میں تکنیکی برتری کو مزید بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحرین مذہبی، تاریخی اور عسکری تعلقات بہترین تعاون کی صورت میں نمایاں ہیں۔
ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی غیرمعمولی کارکردگی پر مبارکباد دی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور شاندار جرات کو سراہا۔
ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے ٹریننگ کے شعبے میں اشتراک بڑھانے کی خواہش ظاہر کی، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے مشقوں کے ذریعے مشترکہ تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ مشقیں اور تربیتی منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ایس پی آر کے مطابق ملاقات دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کی عکاس ہے۔