پی ایچ اے کے مری شہر میں سجاوٹ اور ہارٹیکلچر بارے خصوصی اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پی ایچ اے کے مری شہر میں سجاوٹ اور ہارٹیکلچر بارے خصوصی اقدامات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے سیاحوں کی تفریحی سہولت کے لئے مری شہر کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،اس حوالے سے مختلف منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں، سجاوٹ،خوبصورت پلانٹرز کی تنصیب اور دیواروں پر خوبصورت ڈیزائن کی کشیدہ کاری کی گئی ہے،ہارٹیکلچر کے حوالے سے بھی شاندار اقدامات کئے گئے ہیں
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے)راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے مری شہر کا خصوصی دورہ کیا، ہارٹیکلچر،سجاوٹ اور موسمی پھولوں کی تزین وآرائش کے منصوبوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو صفائی،سجاوٹ اور ہارٹیکلچر کے کام میں مزید نکھار لانے کے حوالے سے خصوصی ہدایت بھی دیں، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے مری میں سیاحوں اور مقامی عوام کے لئے شہر کے ماحول کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لئے نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مری کو پرفضا مقام کے طور پر برقرار رکھنے اور اسکو مزید خوبصورت بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،عوام کو بہترین تفریح کی سہولیات کی فراہمی پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے ، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مری شہر کے تمام اہم پوائنٹس پر سرسبز پودوں اور رنگ برنگے پھولوں کی نگہداشت،کاشت اور سجاوٹ کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے،احمد حسن رانجھا نے کہا کہ ملکہ کوہسار مری کو سرسبز بنانا،عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا پی ایچ اے کا عزم ہے، اس حوالے سے عوام کے تعاون کے بھی خواہاں ہیں،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے،علیمہ خان میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے،علیمہ خان اسلام آباد سفر کیلئے 5600روپے دینے پر ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرادی مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس،حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کردی بھارتی آبی جارحیت، گنگا معاہدہ معطل کرکے بنگلا دیش کا پانی روکنے کی تیاری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں محرم الحرام کا چاند 26جون کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سجاوٹ اور پی ایچ اے
پڑھیں:
ایس ای سی پی نے مرجرز اور وائنڈنگ اپ کے حوالے سے سوالات و جوابات جاری کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کے مرجرز، ایملگیشنز، وائنڈنگ اپ اور بحالی کے حوالے سے وضاحت اور معاونت فراہم کرنے کے لیے اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) کا ایک سیٹ جاری کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان شعبوں کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں سٹیک ہولڈرز کے فہم میں اضافہ کر کے ان سب کی سہولت فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے)
یہ سوالات و جوابات متعلقہ حکام کے دائرہ اختیار، درخواست کے طریقہ کار، درکار دستاویزات، ضروری منظوریوں اور کلیدی تصورات سمیت مختلف موضوعات پر جامع رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔کمپنیوں، قانونی پریکٹیشنرز، مشیروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے لیے تیار کیے گئے یہ سوالات و جوابات مرجر، وائنڈنگ اپ اور بحالی کی کارروائیوں میں شامل پیچیدگیوں کو سمجھنے اور ایک ہموار عمل کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کریں گے۔یہ سوالات و جوابات آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یہ سٹیک ہولڈرز کو کارپوریٹ تنظیم نو، مالی خطرات کو کم کرنے اور ملک میں قابل عمل کاروبار کو بحال کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔