ممبئی(شوبز ڈیسک)سنجے کپور کے اچانک انتقال کے بعد ان کی 30 ہزار کروڑ روپے کی کمپنی سونا کامسٹار کو اب ایک نیا سربراہ مل گیا ہے۔ کمپنی نے 23 جون کو اعلان کیا کہ جیفری مارک اوورلی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سنجے کپور، جو سونا BLW پریسیژن فورجنگز لمیٹڈ کے چیئرمین تھے، 12 جون کو انگلینڈ میں ایک پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر صرف 53 سال تھی۔

جیفری مارک اوورلی 2021 سے کمپنی میں بطور آزاد ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ اب انہیں دوبارہ پانچ سال کے لیے چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، جس کی منظوری کمپنی کی اگلی سالانہ میٹنگ میں دی جائے گی۔

سونا کامسٹار 1995 میں بھارت کے شہر گروگرام میں قائم کی گئی تھی۔ آج یہ کمپنی امریکہ، چین، میکسیکو اور سربیا تک اپنے کاروبار کو پھیلا چکی ہے۔

2025 میں اس کی مالیت تقریباً 30,000 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ کمپنی گاڑیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار کرتی ہے اور آٹو انڈسٹری میں ایک بڑی پہچان رکھتی ہے۔

جیفری مارک اوورلی گزشتہ تقریباً پانچ برس سے سونا کامسٹار کے ساتھ بطور آزاد ڈائریکٹر وابستہ ہیں، اور اب انہیں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

اگرچہ وہ ایک مختلف ٹائم زون میں کام کر رہے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ ہر بورڈ اور کمیٹی میٹنگ میں باقاعدگی سے شریک رہے اور اہم فیصلوں میں بھرپور کردار ادا کرتے رہے۔

جیفری نے یونیورسٹی آف سنسناٹی سے انڈسٹریل مینجمنٹ میں بیچلرز اور سینٹرل مشی گن یونیورسٹی سے بزنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 43 سال سے زائد کے آپریشنل تجربے کے حامل جیفری اس سے قبل نیویارک میں واقع کارپوریٹ پرائیویٹ ایکویٹی گروپ میں بطور آپریٹنگ پارٹنر کام کر چکے ہیں۔

سنجے کپور، جو حال ہی میں 12 جون کو انگلینڈ میں 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، اپنے پیچھے ایک کامیاب کاروباری ورثہ اور یادوں بھری زندگی چھوڑ گئے۔

ان کے آخری رسومات دہلی کے لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں، جہاں اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ دار موجود تھے۔

سنجے کپور، بالی وُڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر تھے، جن سے ان کے دو بچے، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے ماڈل اور بزنس ویمن پریا سچدیو سے شادی کی، جن سے ان کا ایک اور بیٹا بھی ہے۔

ان کی زندگی ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں پہلوؤں سے خبروں میں رہی۔ ان کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کر دیا۔
مزیدپڑھیں:جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی آبی جارحیت، گنگا معاہدہ معطل کر کے بنگلہ دیش کا پانی روکنے کی تیاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سنجے کپور گیا ہے

پڑھیں:

فلم کے پریمئیر پر ملائکہ اور ارجن کا ٹکراؤ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کا فلم پریمیئر پر بریک اپ کے بعد آمنا سامنا، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ 

ممبئی میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر سابقہ مشہور جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان ایک سرد اور غیر متوقع ملاقات کا اتفاق ہوا جس نے تقریب کی دیگر سرگرمیوں سے توجہ ہٹا دی۔

اس فلم میں تو ایشان کھتر، جھانوی کپور اور وِشال جیتھوا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں پریمیئر پر ساری توجہ ارجن اور ملائیکہ کے اس ایک دوسرے کو ان دیکھا کرنے والے لمحے نے سمیٹ لی۔

ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور نیہا دھوپیا سے ملاقات کر رہے ہیں اور باتیں کر رہے ہیں جبکہ ملائیکہ اروڑا نیہا کے بلکل پیچھے ہی موجود ہیں جو ارجن کو نظر انداز کرتے ہوئے دوسری طرف نکل جاتی ہیں۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ان دونوں نے نہ بات چیت کی اور نہ ہی ایک دوسرے سے آنکھیں ملائیں جیسے دونوں جانتے ہوں کہ وہ سامنے موجود ہیں مگر جان بوجھ کر دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کر رہے ہوں۔ کچھ دیر بعد ملائیکہ خاموشی سے پریمئیر سے روانہ ہو گئیں۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو تبصرہ کرنے پر مجبور کر دیا۔ صارفین نے ماضی کی مقبول جوڑی کے اس رویے کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ برسوں تک رشتے میں کے بعد اس قدر اجنبیت حیران کن ہے۔

یاد رہے کہ ارجن اور ملائیکہ کا رشتہ سال 2024 میں ختم ہو چکا ہے, یہ دونوں 2018 سے ملائیکہ اور ارباز خان کی علیحدگی کے بعد سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے تاہم اب ان کے درمیان فاصلے نمایاں نظر آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سری دیوی کی انوشکا و ویرات شادی پر پہنی گئی ساڑھی جھانوی کپور نے پہن لی
  • آریان خان کی ویب سیریز پر تنازع، مقدمے کیلئے درخواست دائر
  • فلم کے پریمئیر پر ملائکہ اور ارجن کا ٹکراؤ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
  • کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوگئے
  • کرینا کپور کی فٹنس کا راز کیا ہے اور وہ کتنی دولت کی مالک ہیں؟
  • پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے متجاوز
  • ملک میں ووٹروں کی تعداد 13 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی
  • پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
  • پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی