چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لوزان :چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ان کے وفد نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں آئی او سی کے اعزازی تاحیات صدر تھامس باخ اور آئی او سی کی نئی صدر کرسٹی کوینٹری سے ملاقات کی۔ فریقین نے جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اسپورٹس پروگراموں کی جدید نشریات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، تھامس باخ کی حمایت سے، چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کاپی رائٹ معاہدوں، ایونٹ براڈکاسٹنگ، سگنل پروڈکشن، اور ثقافتی تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں اہم نتائج حاصل کیے ہیں، اور شراکت داری مسلسل گہری ہوتی جا رہی ہے۔ آج ہی، سی ایم جی نے اطالوی اولمپک کمیٹی اور میلان اولمپک تنظیم کمیٹی کے ساتھ تعاون پر دستخط کرتے ہوئے 2026 میلان-کورٹینا ڈی امپیزو سرمائی اولمپکس کا نشریاتی ادارہ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 2026 میلان سرمائی اولمپکس کے ” 8k سگنل پروڈکشن” میں شامل دنیا کی واحد میڈیا تنظیم کی حیثیت سے ،سی ایم جی نومنتخب صدر کرسٹی کوینٹری کی رہنمائی میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہے تاکہ عالمی ناظرین کو سرمائی کھیلوں کا ایک شاندار آڈیو ویژول تجربہ فراہم کیا جا سکے۔باخ نےسی ایم جی اور سربراہ شین ہائی شیونگ کو اولمپک تحریک کی طویل مدتی حمایت اور شاندار شراکت پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا، تاکہ اولمپک تحریک اور ثقافت کو آگے بڑھانے میں مشترکہ کوششیں کی جا سکیں اور ایک زیادہ متحد دنیا کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔کرسٹی کوینٹری نے کہا کہ آئی او سی ہمیشہ سی ایم جی کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے، اور دونوں فریقوں کے حاصل کردہ شاندار نتائج اولمپک تحریک کی ترقی کو فروغ دیتے رہیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے‘، فیفا نائب صدر کا اعلان
نائب صدر فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے اسلام آباد میں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیرِ اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے۔
رانا مشہود نے شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم کی پاکستان آمد، ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
ان کے مطابق پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور حکومت انہیں کھیل سمیت تمام شعبوں میں مواقع فراہم کر رہی ہے۔
وزیر کھیل نے بتایا کہ وزیراعظم کے اسپورٹس ہنٹ پروگرام میں 23 کھیلوں پر توجہ دی جا رہی ہے، اور حکومت فٹبال فیڈریشن کے ساتھ مل کر ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کا عمل تیز کرے گی۔
مزید پڑھیں: سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
اس موقع پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے پاکستان کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آ کر خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبال دنیا کا سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے اور پاکستان میں بھی اس کھیل کے فروغ کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
شیخ سلمان نے یقین دلایا کہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف مواقع اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشین فٹبال کنفیڈریشن پاکستان پاکستان فٹبال فیڈریشن فٹبال فیفا فیفا نائب صدر