بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو مایوس کیا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 5 روز میں 3 سزائیں ہوئیں، لیکن انصاف ہو گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دے رہے، نہ کتابیں ان کو دے رہے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے مجھے بانی کے احکامات دے دیئے ہیں اس پر جلد عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس نہیں ہوا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کرنے میں سیکنڈ نہیں لگے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف بانی پی ٹی کہ بانی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔