لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی، والد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن معمار پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا۔گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ آرام بی بی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، اطلاع تھی کہ شوہر، والد اور دیگر نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے، مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے قبر تیار کروالی تھی تاہم تدفین سے پہلے لاش تحویل میں لے لی گئی، لڑکی کے والد یاسین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ شوہر محمد افغانی اور دیگر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لڑکی کی کم عمر میں شادی کروادی گئی تھی، لڑکی ایک بچی کی ماں بھی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لڑکی کو قتل
پڑھیں:
اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار
اسلام آباد:اسلام آباد تھانہ ترنول اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے حقیقی والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بیٹے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان سلیمان خان عرف جابر خان اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تھانہ ترنول کی حدود میں مقتول حیات خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔