ایران کے لوگوں، فوجیوں اور لیڈرشپ کی جرات کو سلام کرتی ہوں، محبوبہ مفتی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے نہ چاہتے ہوئے بھی، اسلامی ممالک میں ایران کا رتبہ بہت اوپر چلا گیا ہے اور عالم اسلام کو لیڈرشپ کا رول ماڈل مل گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں ایران کے لوگوں، فوجیوں اور لیڈرشپ کی جرات کو سلام کرتی ہوں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس جذبے سے ایرانیوں نے لڑائی لڑی وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نہ تو کوئی ہتھیار تھا، نہ کوئی جوہری ہتھیار ہے، ان کا سب سے بڑا ہتھیار ایمان اور شہادت کا جذبہ ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ایران نے امریکہ جیسے سپرپاور کے دوست اسرائیل کو گھٹنے پر لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے نہ چاہتے ہوئے بھی، اسلامی ممالک میں ایران کا رتبہ بہت اوپر چلا گیا ہے اور عالم اسلام کو لیڈرشپ کا رول ماڈل مل گیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ امریکہ نے عراق، افغانستان، لیبیا، شام کو تباہ کیا اور پھر جمہوریت کا نام لیتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ امریکہ کے صدر کی کافی عزت ہوتی تھی لیکن ڈونالڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد اس کی عزت کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی استقامت اور جذبے کو دیکھ کر امریکہ اور اسرائیل چاہتے ہیں کہ سیز فائر ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان بھی جنگ کے دہانے پر تھے، اس کے بعد امریکہ نے سیز فائر میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ہی جنگ شروع کراتا ہے، وہی جنگ بندی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس کا رول مثبت رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے کہا کہ نے کہا کہ امریکہ انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
’خیبر یونین آف جرنلسٹس م آزادی صحافت کے لیےآواز بلند کرتی رہے گی‘، اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر ردعمل
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں اسپیکر نے مبینہ طور پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل
کاشف الدین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر کو اس منصب کے تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ مذمت ہیں۔
صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان پر وضاحت دیں اور آئندہ ایسے ریمارکس سے گریز کریں۔
انہوں نے حکومتِ خیبر پختونخوا سے بھی اپیل کی کہ وہ آزادیِ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں:4 سال، پاکستان میں 42 صحافی قتل
کاشف الدین سید نے کہا کہ خیبر یونین آف جرنلسٹس میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے وقار کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر اسمبلی اسپیکر بابر سلیم خیبر پختونخوا خیبر یونین آف جرنلسٹس کاشف الدین سید