ایران کا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، ’اب کوئی پیچھے نہیں ہٹے گا‘
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ایران نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام کسی صورت نہیں رکے گا۔ ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ملک کا جوہری پروگرام کسی رکاوٹ کے بغیر دوبارہ شروع کیا جائے گا، اور یورینیم افزودگی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق، ایران کی ایٹمی تنصیبات کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی یہ تمام تنصیبات مکمل فعالیت کے ساتھ دوبارہ کام شروع کر دیں گی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ بارہ روزہ اسرائیلی جارحیت نے ایرانی قوم کے عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے سائنسدانوں نے اپنی جانیں تک قربان کیں، ہماری عوام نے ناقابل برداشت مشکلات برداشت کیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی، مگر ہم نے پیچھے ہٹنے کے بجائے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔‘
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ بات یقینی ہے کہ ایران میں کوئی بھی فرد یا ادارہ جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ’ہم پُرعزم ہیں، متحد ہیں اور اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں۔‘
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب کا آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نوجوان آئی ٹی گریجویٹس کے لیے آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پروگرام صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد نئے گریجویٹس کو آئی ٹی کے شعبے میں ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ پروگرام خاص طور پر آئی ٹی گریجویٹس کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ علم اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے۔ اس کے تحت، آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ماہ کی انٹرن شپ فراہم کی جائے گی، جس دوران گریجویٹس کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔
چار سالہ ڈگری کے حامل آئی ٹی گریجویٹس اس پروگرام کے لیے درخواست دینے کے لیے *cminterns.punjab.gov.pk* پر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے دروازے کھولے گا اور انہیں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔